Sunday, September 8, 2024

دلت کمیونٹی بھی متعصب ہندوؤں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر آگئی

دلت کمیونٹی بھی متعصب ہندوؤں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر آگئی
July 19, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت سے آزادی کی تحریک اپنے عروج پر ہے تو دوسری جانب  دلت کیمونٹی نے بھی بھارت سے آزادی کےلئے مظاہرے شروع کردئیے ہیں ۔۔ تفصیلات کےمطابق ممبئی کی فضائیں آزادی کےنعروں سےگونج اٹھیں کشمیریوں کی  آوازکاگلاگھونٹنے والےبھارت سےدلت برادری نےبھی آزادی مانگ لی۔  ممبئی کے ریلوے اسٹیشن کے سامنے ہزاروں افراد نے آزادی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔دلت مظاہرین  کے آزادی آزادی کے نعروں سےبھارت سرکارکانپ اٹھی۔ دلت مظاہرین  اپنےجانےمانےرہنماڈاکٹر امبید کر بھون کا  دفتر گرائے جانے پرغصےسے لال پیلےہوگئےتھے۔ہزاروں دلت شہریوں کے مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر امبید کر بھون کے پوتے پرکاش امبید کرنےکی۔