Wednesday, May 1, 2024

دل کی بیمار ی سے بھی بڑا قاتل کینسر ہے ،عمران خان

دل کی بیمار ی سے بھی بڑا قاتل کینسر ہے ،عمران خان
March 7, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا ہے کہ دل کی بیماری سے بھی بڑا قاتل کینسرہے ۔پشاور میں بنایا جانے والا کینسر ہسپتال شوکت خانم لاہور سے بھی بیس فیصد بڑا اسپتال ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امرا کو کوئی بھی یاد نہیں رکھتا ان لوگوں کا دنیا ذکر کرتی ہے جو صرف انسانیت کےلئے کام کرتے ہیں عمران خان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ٹیم تھی اور مجھے خوف تھا کہ کہیں ہار نہ جائیں لیکن قومی ٹیم نے اچھا بیک اپ کیا اور جیت گئی جس کی میں پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ ان کا کہناتھا کہ لاہور شوکت خانم کا سالانہ خسارہ تین عشاریہ چھ ارب روپے ہے اتنے بڑے خسارے کے باوجود دوسرا ہسپتال ہم نے شروع کیا ہے یہ کام وہی بندہ کرسکتا ہے جس کا اللہ پر یقین کامل ہو۔ عمران خان کا کہناتھا کہ پشاور کینسر ہسپتال اس کے سال کے آخر تک آپریشنل ہونا شروع ہوجائے گا ۔ پاکستان میں بھی سوئس اکاؤنٹس والے بہت ہیں لیکن یہ عوام سے ڈرتے ہیں ان کی لالچ اور پیسے کی بھوک صرف قبر کی مٹی ہی ختم کرسکتی ہے ۔اللہ جس کو جتنا دیتا ہے اس کے امتحان بھی اللہ کی نظر می بڑے ہوتے ہیں ۔ عمر ان خان نے کہا کہ ملک کی گیارہ کروڑ کی آباد ی دو وقت کی روٹی سے محروم ہے پینتالیس فیصد کو انکی پوری خوراک نہں ملتی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کینسر کا علاج بیرون ملک کی نسبت نوے فیصد کم ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کینسر ہسپتال بنانے کےلئے جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔