Wednesday, April 24, 2024

دل دہلا دینے والے مناظرسے بھرپور فلم ”دی فاریسٹ“ آٹھ جنوری کو ریلیز ہو گی

دل دہلا دینے والے مناظرسے بھرپور فلم ”دی فاریسٹ“ آٹھ جنوری کو ریلیز ہو گی
January 2, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین افراد ہو جائیں تیار۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی فاریسٹ“ آٹھ جنوری کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور ہارر فلم ”دی فاریسٹ“ کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنی جڑواں بہنوں کی تلاش میں جاپان کے ایک جنگل میں جا پہنچتی ہے۔ اسی دوران کچھ شیطانی قوتیں خاتون پر حملہ آور ہوجاتی ہیں اور خاتون ان شیطانی طاقتوں کے چنگل میں پھنس جاتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں نتالی ڈورمر، ایون میکن‘ سٹیفنی واٹ‘ ناریکو سکورا‘ جوزف اوکی اور ٹیلر کنے شامل ہیں۔ ہارر فلموں کے شائقین کو فلم ”دی فاریسٹ“ دیکھنے کے لیے چند روز مزید انتظار کرنا پڑے گا۔