Thursday, May 9, 2024

دل دل پاکستان کو امر کرنیوالے جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

دل دل پاکستان کو امر کرنیوالے جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) دل دل پاکستان کو امر کرنیوالے نامور گلوکار جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

سحر انگیز، پر تاثیر آواز جس نے وطن کے گیت گائے  تو زبان زد عام ہو گئے۔ جنید جمشید تبلیغ کے کاررواں کا حصہ بنے تو رول ماڈل بن گئے۔

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید نے سنہ دو ہزار کے اوائل میں موسیقی کی دنیا کو خیرآباد کہہ کر تبلیغ دین کا  راستہ اپنایا اور عشق حقیقی میں ڈوب کر سکون قلب حاصل کیا۔

ان کی نعت الہیٰ تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمد کا روضہ قریب آرہا ہے، سننے والوں میں ایسی مقبول ہوئیں کہ آج لوگ انہیں بحیثیت نعت خواں زیادہ جانتے ہیں۔

مذہبی اسکالر جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کی شام حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔