Thursday, March 28, 2024

دفترخارجہ کے ترجمان کی پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبروں کی تردید

دفترخارجہ کے ترجمان کی پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبروں کی تردید
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) دفترخارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین ایسے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہورہی۔ دونوں ممالک کا علاقائی سلامتی اورانسداد دہشت گردی پردیرینہ تعاون ہے۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں فوجی آپریشنز کے لیے امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی میں تعاون کی خواہش کی۔ امریکی انتظامیہ نے معاملے پر کانگریس کو بریفنگ بھی دے دی۔ دوطرفہ مذاکرات جاری ہیں۔ سمجھوتے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔