Friday, May 17, 2024

دفتر پر دھاوا، ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کیخلاف درخواست جمع کروا دی

دفتر پر دھاوا، ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کیخلاف درخواست جمع کروا دی
May 8, 2021

لاہور (92 نیوز) دفتر پر دھاوے کا الزام ،ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کیخلاف لاہور پولیس کو درخواست جمع کروا دی۔

درخواست کے مطابق لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے آفس پر دھاوا بولا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

درخواست کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے دفتر میں گھس کر تلاشی بھی لی۔ درخواست میں مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد نامزد کیے گئے ہیں۔