Wednesday, April 24, 2024

دفتر خارجہ کی خاتون افسر سے موبائل چھیننے والے ملزم تاحال لاپتہ

دفتر خارجہ کی خاتون افسر سے موبائل چھیننے والے ملزم تاحال لاپتہ
December 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دفتر خارجہ کی خاتون افسر سے نامعلوم افراد نے اسلام آباد میں موبائل چھین لیا ۔ فریحہ بگٹی نے کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرایا تھا ۔ واردات کو 24 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا مگر پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔
وزارت خارجہ کی خاتون افسر سے موبائل چھیننے کی واردات نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرانے والی خاتون افسر فریحہ بگٹی سے گزشتہ روز اسلام آباد کے پوش سیکٹرایف 6 میں نامعلوم موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی واردات کو 24گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمرہ سے حاصل کی گئی فوٹیج بھی ملزمان کی شناخت میں کارآمد ثابت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے خاتون افسرکی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایس پی سٹی زبیر شیخ کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا ہے ۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔