Thursday, April 25, 2024

دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ دہشت گردی میں لاپتہ افراد کی فہرست جاری کر دی

دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ دہشت گردی میں لاپتہ افراد کی فہرست جاری کر دی
March 16, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ دہشت گردی میں لاپتہ افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایک پاکستانی زخمی ہوا ، 9 تاحال لاپتہ ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات  کےمطابق ذیشان رضا اور ان کے والدین لاپتہ ہیں۔ دفتر خارجہ کی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے ہارون محمود بھی لاپتہ  ہیں۔ ایک اور پاکستانی سہیل شاہد کا بھی ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد سید جہانداد علی  سے بھی کوششوں کے باوجد رابطہ نہیں ہو سکا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک  کا کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ حکام سے رابطے میں ہیں۔ حافظ آباد کے محمد امین بھی زخمی اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ، دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی۔ کراچی کے اریب بھی لاپتہ ہیں۔ اریب کے گھر والے اپنے پیارے کیلئے فکر مند ہیں۔ ایبٹ کے نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ رشید واقعہ میں شہید ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔