Friday, April 26, 2024

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے دورہ کابل کی ترید کر دی

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے دورہ کابل کی ترید کر دی
August 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے وزیر خارجہ کے دورہ کابل کی تردید کر دی۔ کہتے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوئی دورہ کابل شیڈول نہیں۔

افغان میڈیا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جلد افغانستان کے دورہ کا دعویٰ کردیا جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوئی دورہ کابل شیڈول نہیں، ان کے دورہ کابل بارے کسی بھی قسم کی قیاس آرائی بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے انتھک کاوشیں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر 25 اگست کو روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔ چاروں ممالک کی اعلی قیادت سے افغانستان کی صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو ہوگی۔