Thursday, April 18, 2024

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کا پاک فوج پر لگایا گھناؤنا الزام مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کا پاک فوج پر لگایا گھناؤنا الزام مسترد کردیا
November 22, 2016

اسلام آباد(92نیوز)دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کا پاک فوج  پر لگایا گھناونا الزام مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ، بھارتی میڈیا کا یہ الزام کہ لائن آف کنٹرول پہ بھارتی فوجی کے اعضاء کاٹ کر پھینکا گیا ہے  بے بنیاد ہے، پیشہ وارانہ صلاحیت رکھنے والی فوج ایسی غیر اخلاقی حرکت نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کا ،پاک فوج  پر لگایا گھناونا الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  بھارتی میڈیا کا یہ الزام کہ پاک فوج نے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کے اعضا کو کاٹ کے پھینکا گیا،بے بنیاد ہے پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج ایسی غیر اخلاقی حرکت نہیں کر سکتی اور نہ ایسے کسی عمل کی حمایت کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی میڈیا رپورٹس صرف پاکستان کا امیج خراب کرنے کے چلائی گئیں۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر ہر طرح کی صورت حال سے نپٹنے کے کیے تیار ہے۔ در حقیقت بھارت جنگ بندی کے 2003 کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کی ایسی حرکتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے ہٹانے کے لیے ہیں ۔