Wednesday, April 24, 2024

دفاعی نمائش آئیڈیاز کل سے شروع ہو گی

دفاعی نمائش آئیڈیاز کل سے شروع ہو گی
November 21, 2016

کراچی (92نیوز) نمائش میں چونتیس ممالک کی دوسو اکسٹھ کمپنیوں سمیت چارسو اٹھارہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیا ز 2016ءکا کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ نمائش کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق موجودہ نمائش پہلے سے بڑی ہے جس کے لیے ایکسپو سینٹر میں مزید جگہ لی گئی ہے۔

نمائش میں 9 ممالک پہلی دفعہ حصہ لے رہے ہیں جن میں ڈنمارک‘ سوئیٹزرلینڈ‘ رومانیہ‘ پولینڈ‘ بلجیم، پولینڈ، بیلاروس‘ لگسمبرگ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نمائش میں اہم جنگی سامان نمائش کےلئے رکھا جائے گا جس میں الخالد ٹینک‘ جے ایف سترہ تھنڈر فائٹر‘ سپرمشاق ‘ کے ایٹ ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹز شامل ہیں۔