Saturday, April 20, 2024

دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز2018ء کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز2018ء کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
November 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چار روزہ  دفاعی نمائش آئیڈیا دوہزار اٹھارہ کل سے شروع ہورہی ہے ۔ ایکسپو سینٹر میں نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چار روزہ  دفاعی  نمائش میں اکیاون  ملکوں کے دو سو ساٹھ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ٹریننگ ائیر مارشل شاہد کا کہنا تھا کہ دنیا کے چھ ممالک کے ائیر چیف بھی دفاعی میں نمائش میں حصہ لیں گیں۔  روس کے دو جنگی جہاز بھی نمائش کا حصہ بنیں گے۔ چین ، امریکا، فرانس،جرمنی،اٹلی، روس جنوبی  کوریا  اور ترکی   دفاعی سازوسامان کے  اسٹالز کیساتھ مجموعی طور پر 500 سے زائد ملکی غیر اسٹالز لگائیں جارہے ہیں۔ آئیڈیا نمائش، میں جدید دفاعی  ٹیکنالوجی کا مظاہرہ، بین الاقوامی سیمینار،پاکستانی مسلح افواج کے تحت تین کانفرنسز، آئیڈیاز شو، انسداد دہشت گردی کا مظاہرہ اور  مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط  بھی ہوں گے۔