Friday, April 19, 2024

دفاعی بجٹ 13فیصد بڑھانے کی تجویز‘ 100 ارب روپے اضافہ متوقع

دفاعی بجٹ 13فیصد بڑھانے کی تجویز‘ 100 ارب روپے اضافہ متوقع
May 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں تیرہ فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے دفاعی بجٹ میں اضافے کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں مختص رقم 780 ارب روپے سے بڑھا کر 881 ارب روپے کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 100 ارب روپے سے زائد اضافہ ہو گا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق پاک آرمی کا بجٹ 371 ارب سے بڑھا کر 419 ارب روپے ، ایئر فورس کا بجٹ 164 ارب سے بڑھا کر 184 ارب روپے ، پاک نیوی کا بجٹ 85 ارب سے بڑھا کر 97 ارب روپے جبکہ آئی ایس آئی اوردیگر دفاعی اداروں کا بجٹ161 ارب روپے سے بڑھا کر 181 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔