Friday, April 19, 2024

دفاعِ وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار

دفاعِ وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار
September 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے پاک وطن کے دفاع کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بزدار نے پیغام میں کہا کہ 1965ء کی جنگ میں مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم شہدائے وطن کی انمٹ قربانیوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ 1965ء کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔