Thursday, April 25, 2024

دفاع وطن کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے،صدرمملکت کاآئیڈیاز2018کی افتتاحی تقریب سے خطاب

دفاع وطن کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے،صدرمملکت کاآئیڈیاز2018کی افتتاحی تقریب سے خطاب
November 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز )دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کر دیا گیا ، صدر مملکت عارف علوی نے  نمائش کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے ۔پاک فوج نے ملک کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اداکیا۔ اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ  ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ، ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے لیکن وطن کا دفاع جانتے ہیں ، ہمارے ہتھیار امن کے لئے ہیں ۔ پاکستان  70 کی دہائی سے  مہاجرین کو پناہ دے رہا ہے ،ہم نے 32لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، دہشتگردوں نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، ہم امن چاہتے ہیں اور خطے میں استحکام کے خواہاں ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کو تیار ہیں۔ پاکستان سے خوبصورت جگہ دنیا میں کہیں نہیں،ہم  معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ چار روزہ  دفاعی  نمائش میں 51 ملکوں کے 260 مندوبین شرکت کررہے ہیں ،دنیا کے چھ ممالک کے ائیر چیف بھی دفاعی میں نمائش میں حصہ لیں گے ۔ نمائش میں چین ، امریکا، فرانس،جرمنی،اٹلی، روس جنوبی  کوریا  اور ترکی   دفاعی سازوسامان کے  اسٹالز کیساتھ مجموعی طورپر 500 سے زائد ملکی غیر اسٹالز لگائے جائیں گے۔