Sunday, September 8, 2024

دعائیں اور دوائیں اثر دکھانے لگیں !!! رشید گوڈیل کی طبیعت میں مزید بہتری آ گئی : ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

دعائیں اور دوائیں اثر دکھانے لگیں !!! رشید گوڈیل کی طبیعت میں مزید بہتری آ گئی : ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
August 21, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل زخموں سے چور ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ دعا ئیں اور دوا ئیں اپنا اثر دکھانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا ہے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑی۔ ڈاکٹرز کے مطابق رشید گوڈیل کے جسم میں حرکت ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انکی طبیعت قدرے بہتر ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم آج پھر رشید گوڈیل کا رپورٹس کا معائنہ کرے گی جبکہ اگلے 24 گھنٹے رشید گوڈیل کی صحت کے حوالے سے مزید اہم ہیں۔