Sunday, September 8, 2024

طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
December 18, 2018
ابوظہبی ( 92 نیوز) افغانستان میں قیام امن کیلئے علاقائی و عالمی کاوشیں جاری ہیں ۔ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے طالبان امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج بھی ابوظہبی میں جاری رہے گا۔  وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان امن کی کوششوں کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے عالمی اور علاقائی طاقتیں ایک پیج پر  ہیں ،  طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اج ابوظہبی میں جاری رہے گا ۔مذاکرات کی سربراہی امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے  ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں مذاکرات میں مدد کی ،دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا ، امید ہے  مذاکرات سے افغان عوام کی تین دہائیوں سے جاری مشکلات ختم ہوں ۔ ترجمان افغان طالبان بھی مذاکرات جاری رہنے کی تصدیق کردی ، بتایا مذاکرات میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت کے نمائندے شریک ہیں جبکہ افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے انخلاء پر گفتگو جاری رہے گی ،افغانستان کی تعمیر نو اور اقتصادی بحالی بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان، امریکی و اتحادی افواج کے انخلاء کیلئے ٹائم فریم چاہتے ہیں، افغان حکومت نے کابل سے اپنا کوئی نمائندہ مذاکرات میں نہیں بھیجا۔