Monday, September 16, 2024

‘دعا ہے وزیراعظم جلد صحت یاب ہو جائیں’

‘دعا ہے وزیراعظم جلد صحت یاب ہو جائیں’
April 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ ایسے کسی کمیشن کو نہیں مانتے جس کا مقصد ٹیکس چوری ہو۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے واپسی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی بیٹی ایک کمیشن تشکیل دے رہی ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام سے مذاق کررہے ہیں۔ اس کمیشن کو نہیں مانتے جس کا مقصد ٹیکس چوری ہو۔ کپتان نے کہا کہ مطالبہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔