Sunday, September 8, 2024

دعا ہے سعودی عرب اور پاکستان تمام سازشوں سے محفوظ رہیں :امام کعبہ

دعا ہے سعودی عرب اور پاکستان تمام سازشوں سے محفوظ رہیں :امام کعبہ
May 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) امام کعبہ شیخ خالدالغامدی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا، اسلام اتحاد اور اتفاق کاہی درس دیتا ہے۔شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور پائیدار ہیں۔ دعا ہے سعودی عرب اورپاکستان تمام سازشوں سے محفوظ رہیں، اسلام عظیم دین ہے جس کا درس صرف محبت اور اخوت کا ہے، امت مسلمہ کا دل ایک ساتھ دھڑکتاہے، مسلمان آپس میں متحد رہیں اور تفرقے میں نہ پڑیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ انسان کی عظمت تقویٰ پر ہے ، رنگ و نسل پر نہیں۔ شیخ خالدالغامدی نے تمام مسلمانوں کو باہمی اختلافات ختم کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے امام کعبہ کی امامت میں نماز ادا کی۔