Thursday, April 25, 2024

دعا گو ہیں نوازشریف صحت یاب ہو کر لوٹیں ، شاہ محمود قریشی

دعا گو ہیں نوازشریف صحت یاب ہو کر لوٹیں ، شاہ محمود قریشی
November 10, 2019
 ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دعا گو ہیں نوازشریف صحت یاب ہو کر لوٹیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ک کہنا تھا نوازشریف کی طبیعت اچھی نہیں ہے۔ بہتر علاج کیلئے ملک سے باہر جانا چاہئے۔ حکومت نے کوشش کی پاکستان میں اعلیٰ طبی سہولیات مہیا کی جائیں ۔ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق نوازشریف کی بیماری کی تشخیص یہاں ممکن نہیں ۔ ان کی جان کی حفاظت کیلئے انہیں بیرون ملک جانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی بولے حکومت نے ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ عدالت نے نوازشریف کو آٹھ ہفتے کی ضمانت دی ہے ۔ دعا گو ہیں اللہ نوازشریف کو صحت دے اور وہ خیریت سے واپس لوٹ آئیں۔ ادھر جاوید ہاشمی بولےعید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سارے اختلافات بھلا دینے چاہئیں۔ حضور ﷺ کی ولادت کے دن کے موقع پر ہم سب اکٹھے ہیں۔ فضل الرحمان سے مذاکرات بھی اچھی سمت میں جائیں گے ۔ اللہ کشمیر کے معاملے پر مسلمانوں کو کامیابی دے ۔