Sunday, April 28, 2024

دعا گو ہیں اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ، فردوس عاشق اعوان ‏

دعا گو ہیں اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ، فردوس عاشق اعوان ‏
November 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دعاگو ہیں اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  نواز شریف جلد صحت یاب ہو اور وطن واپس آئیں اور یہاں مقدمات و قانون کا سامنا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔