Thursday, April 25, 2024

دعا منگی کے اغوا کا معاملہ، کال ڈیٹا کی مدد سے 2 افراد گرفتار

دعا منگی کے اغوا کا معاملہ، کال ڈیٹا کی مدد سے 2 افراد گرفتار
December 2, 2019

کراچی (92 نیوز) کراچی ڈیفنس خیابان بخاری سے لڑکی دعا منگی کے اغوا کے معاملہ پر پولیس نے کال ڈیٹا کی مدد سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے اغواء برائے تاوان سیل نے دعا کیس پر باقاعدہ کام شروع کردیا، اے وی سی سی ٹیم نے جائے وقوعہ اور ہوٹل کا دورہ کیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد پر اہلخانہ کو شبہ تھا ،حراست میں لئے جانے والے افراد آخری مرتبہ دعامنگی سے رابطے میں تھے ،کال ڈیٹا کی مدد سے مزید افراد کو تفتیش کیلئے طلب کیا جائے گا، مغویہ دعامنگی کی بہن سمیت متعدد افراد کے بیان بھی قلمبند کئے گئے

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہوٹل سے جائے وقوعہ 170 قدم کے فاصلے پر ہے، جائے وقوعہ سے 4 عینی شاہدین کے ویڈیو بیان ریکارڈ کیے، اگست میں کی گئی لڑکی بسمہ کے کیس کو بھی مدد نظر رکھا ہے، بسمہ کچھ دن بعد واپس آگئی تھی۔