Saturday, April 20, 2024

دعا منگی اغوا کیس پولیس کے لئے چیلنج بن گیا

دعا منگی اغوا کیس پولیس کے لئے چیلنج بن گیا
December 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعا منگی  کا اغوا پولیس کےلیے چیلنج بن گیا ، کیس پر تین روز بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، واقعے کے خلاف تین تلوار پر مظاہرہ بھی کیا گیا ، مغوی کے اہل خانہ نے بازیابی کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ، کہا کہ  دعا  منگی کو بازیاب نہ کرایاگیا تو ریڈ زون میں دھرنا دیں گے ، صوبائی وزیر سعیدغنی کہتے ہیں کیس میں پولیس  کو کچھ شواہد ملے ہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس  سے دعا منگی کا اغواء  پولیس کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ، تفتیش کار گھن چکر، 15سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ،  مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے مگر نتیجہ صفر بٹہ صفر ہے ۔ واقعہ کے خلاف تین تلوار پر بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں مغوی لڑکی کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے ، اپنی بہن اور نواسی اغواء پر پریشان دعا کی ۔  نانی اور بہن نے کہا پولیس اور حکومت دُعا کو جلد سے جلد بازیاب کرائیں۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار اور حلقے کے ایم این  اے آفتاب صدیقی نےبھی مظاہرے میں شرکت کی واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا حکومت اورپولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ۔ دعا منگی کے اغواء کی گونج سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی ، سعید غنی نے بتایا پولیس کو کچھ شواہد ملےہیں، پولیس کیس پر  کام کررہی ہے۔ ادھر کیس میں مماثلت رکھنے والی گاڑی شارع فیصل کے قریب سے برآمد ہوگئی، ایس ایس پی تنویر عالم کہتے ہیں ملزمان مفرور ہیں، گاڑی کا فرانزک کروایا جائے گا۔