Thursday, May 9, 2024

دعا منگی اغوا کیس، لڑکی کا کچھ پتہ نہ چل سکا

دعا منگی اغوا کیس، لڑکی کا کچھ پتہ نہ چل سکا
December 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) دعا منگی اغوا کیس کو چھ روز گزر گئے۔ لڑکی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ جیوفینسنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فیسنگ کا عمل مکمل کر لیا لیکن جائے وقوعہ کے قریب موجود موبائل ٹاور سے کوئی پیش رفت مل سکی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے واقعے میں زخمی ہونے والے حارث کا بیان قلم بند کر لیا۔ دعا منگی کے دوست حارث کے بیان سے بھی اغواء کاروں کے حوالے سے کوئی سراغ نہ مل سکا۔ دوسری طرف کراچی پولیس کو مغوی لڑکی دعا منگی کے کیس میں اغوا کاروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے انٹرنیٹ  کے ذریعے کال کرکے تاوان کے لئے رقم طلب کی گئی ہے۔ اہل خانہ نے مشکوک کالز کی اطلاع پولیس کو دے دی ، پولیس کی جانب سے تاوان طلب کئے جانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ ادھر  تفتیشی کاروں نے  ضلع جنوبی میں اغوا دعا منگی کو جس گاڑی میں اغوا کار لیکر گئے اس گاڑی سے  ملتی جلتی کار نے پولیس حکام کی  تحقیقات  کا پول کھل دیا ۔ خالد بن ولید روڈ سے چھینی گئی گاڑی کو ملزمان چھوڑ کر فرار ہوئے ،  لیکن شارع فیصل  پولیس نے لاوارث گاڑی کو پولیس مقابلے سے جوڑ دیا۔ ستائیس نومبر کو  فیروز آباد سے گاڑی چھینی  کے رپورٹ درج کی گئی ، شارع فیصل پولیس نے گاڑی سے متعلق مقدمہ میں 25 نومبر  کا ذکر کیا ، 3 دسمبر کو  میڈیا پر خبر چلی  توشارع فیصل  پولیس نے چوری شدہ گاڑی کو پولیس مقابلے  سےمنسلک  کر ڈالا۔