Saturday, May 4, 2024

دعا منگی اغوا کیس ، اہلخانہ سے تاوان مانگ لیا گیا

دعا منگی اغوا کیس ، اہلخانہ سے تاوان مانگ لیا گیا
December 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی پولیس کو مغوی لڑکی دعا منگی  کی تلاش میں ناکامی کا سامنا ہے جب کہ اغوا کاروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب پولیس کی معاملے میں غیر سنجیدگی بھی برقرار  ہے ، اغوا میں استعمال  ہونے والی گاڑی سے مماثلت رکھتی چھینی گئی کار کو شارع فیصل پولیس نے پولیس مقابلے سے جوڑ دیا۔ پانچ روز گزر گئے ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعا منگی بازیاب نہ ہوسکی،پولیس کی تفتیش جیو فیسنگ، سی سی ٹی وی کے حصول کے آگے نہ بڑھ سکی۔ دوسری جانب دعا کے اہل خانہ  سے مبینہ اغواء کاروں کا تاوان کےلئے رابطہ کرنے بھی اطلاعات ہیں ، ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے انٹرنیٹ  کے ذریعے کال کرکے تاوان کے لئے رقم طلب کی گئی ہے۔ اہل خانہ مشکوک کالز کی اطلاع پولیس کو دے دی ، پولیس کی جانب سے تاوان طلب کئے جانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ ادھر  تفتیشی کاروں نے  ضلع جنوبی میں اغوا دعا منگی کو جس گاڑی میں اغوا کار لیکر گئے اس گاڑی سے  ملتی جلتی کار نے پولیس حکام کی  تحقیقات  کا پول کھل دیا ، خالد بن ولید روڈ سے چھینی گئی گاڑی کو ملزمان چھوڑ کر فرار ہوئے ،  لیکن شارع فیصل  پولیس نے لاوارث گاڑی کو پولیس مقابلے سے جوڑ دیا۔ ستائیس نومبر کو  فیروز آباد سے گاڑی چھینی  کے رپورٹ درج کی گئی ، شارع فیصل پولیس نے گاڑی سے متعلق مقدمہ میں 25 نومبر  کا ذکر کیا ، 3 دسمبر کو  میڈیا پر خبر چلی  توشارع فیصل  پولیس نے چوری شدہ گاڑی کو پولیس مقابلے  سےمنسلک  کر ڈالا۔