Friday, April 26, 2024

دعا اور بسمہ کو کیماڑی میں واقع ایک بلڈنگ میں رکھا گیا تھا ، کراچی پولیس

دعا اور بسمہ کو کیماڑی میں واقع ایک بلڈنگ میں رکھا گیا تھا ، کراچی پولیس
March 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کو دعا اور بسمہ اغوا کیسز میں اہم شواہد مل گئے۔ مغوی لڑکیوں کو کیماڑی میں واقع ایک بلڈنگ میں رکھا گیا تھا۔ کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ ڈیفنس سے دعا اور بسمہ کےاغوا کا معاملہ حل ہونے کے قریب آ گیا۔ پولیس اس جگہ تک پہنچ گئی جہاں دونوں لڑکیوں کو اغوا کے بعد رکھا گیا تھا۔ نائنٹی ٹونیوز نے بھی اس جگہ کوڈھونڈ لیا۔ کیماڑی شیری جناح کالونی میں یہی وہ جگہ ہے جہاں دونوں لڑکیوں کو الگ الگ اغوا کرنے کے بعد رکھا گیا تھا۔ پولیس نے اس جگہ کو سیل کر دیا۔ اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ وہ جگہ جہاں لڑکیوں کو رکھا گیا تھا عمارت سے بلکل الگ ہے۔ گیٹ پر لوہے کی گرل بھی لگی ہوئی ہے اور آس پاس کوئی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔ پولیس نےاس جگہ سےاہم شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں۔ اہم شواہد میں فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد شامل ہیں۔ پولیس حکام کو امید ہے کہ ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ 20 سالہ بسمہ کو ڈیفنس کے علاقے سے 11 مئی کو اغوا کیا گیا تھا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈھائی کروڑ روپے ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا جبکہ دعا منگی کو بھی ڈیفنس سے ہی 30 نومبر 2019 کو اغواء کیا گیا اور 15 لاکھ روپے تاوان دینے کے بعد رہائی ملی تھی ۔