Wednesday, May 8, 2024

دعا اغواء کیس ، پولیس تاحال گتھی نہ سلجھا سکی

دعا اغواء کیس ، پولیس تاحال گتھی نہ سلجھا سکی
December 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  کے دعا اغواء کیس کی گتھی تاحال نہ سلجھائی جا سکی ،  پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول برآمد کرلیا  ہے ۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لڑکی کا پُراسرار اغواء کیس پولیس کے درد سر بن گیا، 24 گھنٹے سے زائد وقت گذر جانے  کے باوجود مغوی لڑکی دعا منگی کا کچھ بھی پتہ نہ لگایا جاسکا ۔ پولیس ،اے وی سی سی اور رینجرز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی  ہیں  جبکہ حارث اور دعا کے کال ریکارڈ کی جانچ  پڑتال بھی کی جارہی ہے ۔ تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے مغوی لڑکی دعا منگی دوست کی  سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھی ، لڑکی کے اہلخانہ  نےلاہور سے تعلق رکھنے والے مظفر نامی نوجوان پر شک کا اظہار کیا ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے قریب واقع ہوٹل کے ویٹر حارث کابیان بھی  ریکارڈ کرلیا ، ویٹر نے بتایا کہ حارث سومرو اکثر دو خواتین کے ہمراہ ہوٹل پرآتا تھا ،اسے کبھی کسی منفی سرگرمی  میں ملوث نہیں دیکھا۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کاایک  خول کوتحویل میں لیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کوبھی تفتیش کاحصہ بنایاگیاہے۔ واقعہ کا مقدمہ حارث کے والد کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں  درج  ہےجس میں اقدام قتل اور اغواءکی دفعات شامل ہیں ۔