Friday, April 19, 2024

دشمنوں کے بزدلانہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ایئر چیف مارشل سہیل امان

دشمنوں کے بزدلانہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ایئر چیف مارشل سہیل امان
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ دشمنوں کے بزدلانہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاک فضائیہ ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر گامزن رہیگا۔

پاک فضائیہ بیس کورنگی کریک ۔ ائیرو اپرینٹیسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں ائیر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کیمطابق ایئر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، ریڈارز اور جنگی آلات سے لیس ، منفرد تعلیمی و تربیتی اداروں کا مرکب اور بہترین تربیت یافتہ افرادی قوت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

ائیرو اپرینٹیسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں پاک بحریہ اور دوست ممالک کے ٹیکنیشنز سمیت 782 ائیرو اپرینٹسسز نے تکنیکی تربیت مکمل کی۔ ایئر چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل 7 کامیاب ائیرو اپرینٹسسزمیں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ، ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ اور بیس کمانڈر کورنگی کریک ائیر کموڈور ابراہیم اسدبھی تقریب کا حصہ تھے۔