Friday, April 26, 2024

دشمن ممالک کے آلہ کاروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ !!! دہشت گردوں کو زکوٰة اور فطرہ وصولی سے روکا جائیگا: اپیکس کمیٹی

دشمن ممالک کے آلہ کاروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ !!! دہشت گردوں کو زکوٰة اور فطرہ وصولی سے روکا جائیگا: اپیکس کمیٹی
July 13, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مزید تیز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے ذریعے رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور اضافہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائیگا۔ دہشت گردوں کے مددگاروں اور سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائیگا۔ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والی غیرملکی ایجنسیوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ اور دشمن ممالک کے آلہ کاروں سے بھی سختی سے نمٹنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو بھی روک لگائی جائے گی، زکوٰة اور فطرہ کی وصولی بھی روکی جائے گی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کرنے فیصلہ کیا گیا جو دہشت گردوں کے فنانسرز اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔