Thursday, April 25, 2024

دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں:امام کعبہ

دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں:امام کعبہ
April 24, 2015
لاہور(نائنٹی ٹو نیوز)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ،مذہبی تعصب سب سے بڑی برائی ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سات روزہ دورے پر پاکستان آئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اپنے دورے کے پہلے روز لاہور کی بڑی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اورامامت کی لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے عوام کی بڑی تعداد نماز جمعہ میں شریک ہوئی۔ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ اسلام رحمت اور در گزر کا سبق دینے والا دین ہےاسلام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اسلام میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں ہے اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ہمارے مذہب کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی خاص رحمت نازل کرے۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اس موقع عالم اسلام کی ترقی خوشحالی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔