Sunday, May 19, 2024

دسمبر دوہزار بیس تک گردشی قرضوں کا خاتمہ کردینگے ، عمر ایوب

دسمبر دوہزار بیس تک گردشی قرضوں کا خاتمہ کردینگے ، عمر ایوب
May 24, 2019
 اسام آباد (92 نیوز) وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دسمبر دوہزار بیس تک گردشی قرضوں کا خاتمہ کردینگے ۔ وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا رمضان میں 8790 فیڈرز میں سے کہیں پر سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، پاور سیکٹر میں بھی ہمارے لئے بم  گاڑھے گئے تھے، سابق حکومت کہہ گئی تھی کہ نئے لوگ جانیں اور لوڈشیڈنگ جانے۔ وزیر توانائی نے کہا بجلی چوری ختم کرکے تین ہزار میگاواٹ سسٹم میں شامل کی ہے۔ اکتوبر سے اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 81 ارب روپے کی آمدن میں اضافہ ہوا ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ صفر کر دیں گے۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ بیس ہزار بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور چار ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پاور سیکٹر میں مختلف کمپنیوں میں ماہرین تعینات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے تین سو ارب کے واجبات بھی وصول  کرنے کادعوی  بھی کیا ۔