Saturday, April 27, 2024

دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ہے، فضل الرحمن کا بڑا دعویٰ

دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ہے، فضل الرحمن کا بڑا دعویٰ
December 1, 2019
لاہور (92 نیوز) دسمبر حکومت کا آخری مہینہ ہے، امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ آزادی مارچ کو ناکام کہنے والے اندھے ہیں۔ جے یوآئی ف کے سربراہ نے مستقبل قریب میں حکومت کیخلاف سخت فیصلوں کا عندیہ بھی دےدیا۔ فضل الرحمن کا کہنا تھا اندھے لوگ کہہ رہے ہیں آزادی مارچ ناکام ہوا، ان کا تو باپ بھی استعفیٰ دے گا، جب ہم مقابلے میں ہوں گے تو نظام کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مطالبے سے انحراف کیا گیا تو سخت فیصلے ہوسکتے ہیں، سی پیک کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کو کمزور کیا گیا، امریکی عہدیدار کے بیان سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔