Friday, April 26, 2024

دسمبر اور جنوری بھر پور سرد ہوں گے، ڈی جی میٹ غلام رسول

دسمبر اور جنوری بھر پور سرد ہوں گے، ڈی جی میٹ غلام رسول
November 29, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) دسمبر میں سردی کی لہر آنے والی ہے۔ سرد ہوائیں پارے کو گرائیں گی اور ٹھنڈا موسم لائیں گی۔ اس حوالے سے ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہ دسمبر اور جنوری میں سردی بھر پور ہو گی۔
کئی سال بعد اب کے بار دسمبر بھر پور سرد ہو گا۔ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت ایک ساتھ گرے گا۔ بعض علاقوں میں دسمبر بھیگنے کا بھی امکان ہے۔
ڈی جی میٹ غلام رسول نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ اس بار گرمی اپنے وقت پر ہی رخصت ہو گئی اور سردی نے بر وقت ڈیرے جما لئے ہیں۔ دسمبر اور جنوری معمول کے مطابق سرد رہیں گے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دسمبر بھیگنے کا امکان کم ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔
شہری کئی سال بعد دسمبر میں بھر پور سردی کی لہر آنے کی نوید سننے پر خاصے پر جوش دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑوں کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔