Tuesday, May 14, 2024

دسمبر 2020 میں 2019 کی نسبت ریکارڈ برآمدات ہوئیں، وزیر اعظم

دسمبر 2020 میں 2019 کی نسبت ریکارڈ برآمدات ہوئیں، وزیر اعظم
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دسمبر 2020 میں 2019 کی نسبت ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔

برآمدات میں اضافے پر ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کو مبارک باد دی۔ کہا کہ دسمبر کے مہینے میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔ جو اُس سے گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کا اہم ستون برآمدات میں اضافہ ہے، اس ٹرینڈ کو جاری رکھا جائے، برآمدات میں اضافے کے لیے مکمل مدد فراہم کریں گے۔