Monday, May 20, 2024

دسمبر 2018 تک تمباکو کی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا

دسمبر 2018 تک  تمباکو کی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا
January 22, 2019
کراچی ( ویب ڈیسک ) دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 23.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 8 ملین ڈالر تک بڑھی ، جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 6.47 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2017ء کے مقابلہ میں دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 1.53 ملین ڈالر یعنی 23.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔