Tuesday, April 23, 2024

دس ماہ میں مہنگائی گیارہ فیصد تک آئی ، ادارہ شماریات

دس ماہ میں مہنگائی گیارہ فیصد تک آئی ، ادارہ شماریات
May 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا دس ماہ میں مہنگائی  گیارہ فیصد تک آئی ۔ رمضان کی آمد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ دو فیصد تھی جو اپریل میں کم ہو کر آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی۔ جولائی تا اپریل کے دس ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ دو فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے مقابلے میں اپریل میں شہری علاقوں میں تازہ پھل 18 فیصد، انڈے 15، دال مسور 28 ، دال مونگ 23، دال ماش 14 ، دال چنا 11، بیسن 8 فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں پیاز کی قیمتوں میں 23، چکن 22، ٹماٹر  11، تازہ دودھ 4 اعشیاریہ 29، سبزیاں 4 فیصد اور گندم کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 29 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ میں ادارہ شماریات نے اپریل دو ہزار انیس اور اپریل دو ہزار بیس کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا ایک سال میں شہری علاقوں میں دال مونگ 101 فیصد ، آلو 92، دال ماش 68 ، دال مسور 47، انڈے 44، پیاز 41 فیصد ، دال چنا 31 فیصد، بیسن 29 فیصد مہنگا ہوا۔ اسکی طرح ایک سال میں گندم 17 فیصد ، آٹا 15 ، گوشت14  اور ادویات کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 55 اور چکن 29 فیصد سستا ہوا اور بجلی کی قیمتوں میں بھی 6 فیصد کمی واقع ہوئی۔