Saturday, April 20, 2024

دس ماہ میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ، حمزہ شہباز

دس ماہ میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ، حمزہ شہباز
June 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی پہنچے ، قائد حزب اختیاف نےکاہ کہ دس ماہ میں لاکھوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں ۔ حمزہ شہباز نے  اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ  آج کسان بھی رو رہا ہے،  10ماہ میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ،ایک کروڑ نوکریاں خواب ہیں،  یوم حساب آنے والاہے ۔ حمزہ شہباز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی  ، عوام گریبان پکڑ حساب  لیں گے  ،حکومت کا خاتمہ  ثانوی بات ہو چکی ہے،   مسلم لیگ ن کو بانٹنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔