Sunday, September 8, 2024

دس مارچ گردوں کے متعلق آگہی کا دن، پاکستان میں ہر دسواں شخص گردوں کی بیماری کا شکار: سروے

دس مارچ گردوں کے متعلق آگہی کا دن، پاکستان میں ہر دسواں شخص گردوں کی بیماری کا شکار: سروے
March 10, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) دس مارچ کو گردوں کے متعلق آگہی دن منایا جاتا ہے۔ بلوچستان میں ہر گذرتے دن کیساتھ اس مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ایک سروے کے مطابق ہر دسواں شخص گردوں کی بیماری کا شکار ہے۔ گردوں کے مرض کی اہم وجوہات میں شوگر، بلڈ پریشر اور درد کی ادویات کا استعمال شامل ہے۔ بلوچستان میں بھی اس مرض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور صوبے کے واحد کڈنی سنٹر میں بھی روزانہ 30،35 مریضوں کے ڈائلائسز کئے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے کے امراض کے بڑھنے کی بڑی وجہ آگاہی کا فقدان ہے۔ اس مرض میں مبتلا لوگوں کا پیغام ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت مرض پر قابو پایا جا سکے۔ ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے بلڈپریشر چیک کروانا، سگریٹ نوشی نہ کرنا، جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ اور وزن میں کمی فائدہ مند ہے جبکہ کم نمک والی خوراک بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔