Sunday, May 19, 2024

دس سالہ فرشتہ کیساتھ زیادتی و قتل کا معاملہ ، گرفتار تین مشکوک افراد سے تفتیش جاری

دس سالہ فرشتہ کیساتھ زیادتی و قتل کا معاملہ ، گرفتار تین مشکوک افراد سے تفتیش جاری
May 24, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) دس سالہ فرشتہ کیساتھ زیادتی و قتل کے معاملے پر گرفتار تین مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔ زیر حراست ملزمان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ لیا جائے گا۔ فرشتہ کیساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے میں اسلام آباد پولیس گرفتار تین مشکوک افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرشتہ کے زیر استعمال اشیا کو بھی سی آئی اے نے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران افطاری کے لئیے گھر سے جو برتن فرشتہ لیکر نکلی وہ پڑوسی کے گھر سے ملے۔ شہر بھر کے سیف سٹی کیمروں کے ریکارڈ کو چیک کیا جا رہا ہے، تاہم جائے وقوعہ اور فرشتہ کے گھر کے پاس کوئی سیف سٹی کیمرہ موجود نہیں۔ پولیس کے مطابق آج زیر حراست ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور سے خصوصی ٹیم مشکوک ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ لے گی۔ پولی گرافک ٹیسٹ میں واضح ہونے کا امکان ہے کہ کمسن فرشتہ کا اصل قاتل  کون ہے۔