Friday, April 19, 2024

دس سال میں لئے گئے قرضوں کی انکوائری کیلئے  کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

دس سال میں لئے گئے قرضوں کی انکوائری کیلئے  کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
June 22, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) دس سال کے دوران لئے گئے قرضے کہاں کہاں خرچ ہوئے،انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا،حسین اصغر سربراہی کریں گے جبکہ کمیشن میں ایف آئی اے اور آئی بی سمیت12ارکان شامل ہوں گے۔ ملک کس طرح قرضوں کی دلدل میں دھنستا گیا؟،کس نے کتنا قرض لیا،کہاں خرچ کیا؟،سب کچھ سامنے آنے کو تیار ہے ،وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر انکوائری12رکنی کمیشن کی سربراہی کریں گے، ایف آئی اے اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا،آئی ایس آئی،ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،ایم آئی،فنانس ڈویژن کا نمائندہ بھی کمیشن کا حصہ ہوگا۔ انکوائری ایکٹ 2017کے سیکشن تین کے تحت قائم کئے گئے کمیشن کو کسی بھی شخصیت سے معاونت لینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔