Friday, April 26, 2024

دس سال میں دس ڈیم بنا کر آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینگے، وزیراعظم

دس سال میں دس ڈیم بنا کر آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینگے، وزیراعظم
August 12, 2021 ویب ڈیسک

تربیلا (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ، دس سال میں دس ڈیم بنائیں گے، پانی اسٹور کرکے آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب میں کہا ماضی میں بجلی کے مہنگے ترین معاہدے ہوئے، ہم دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں، آبی ذخائر کے منصوبے نہ بننے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔

اُنہوں نے کہا، ہمارے پاس پانی کی بھی کمی ہے، ڈیم بنا کر ہی کسانوں کو پانی دے سکیں گے۔ انتخابات سے انتخابات تک کی پالیسی سے ملک کو نقصان پہنچا۔ بھاشا ڈیم بنانے کا فیصلہ 84 میں ہوا تو بنا کیوں نہیں؟، کسی میں دور کی سوچ نہیں تھی۔