Sunday, May 5, 2024

دس دسمبر کے بعد ملک بھر میں جلسے ہونگے، پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی

دس دسمبر کے بعد ملک بھر میں جلسے ہونگے، پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی
December 7, 2017

سرگودھا ( 92 نیوز ) پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے 10 دسمبر کے بعد کشمیر سمیت ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے کہا کہ 65 ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں ۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ آئینی ترمیم میں رانا ثنا اللہ کا بھی ہاتھ ہے ۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے گرد گھیر مزید تنگ ہو گیا۔ پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی نے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔ 72 گھنٹوں میں تیسری بار تونسہ شریف گئے ۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان مشائخ وعظام پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کرنے والے تمام کردار بے نقاب ہونے چاہیے۔ اپنے موقف سے نہ پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے ۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا بھی ختم نبوت قانون میں ہونے والی ترمیم میں ہاتھ ہے ۔ صوبائی وزیر قانون اگر بے گناہ ہیں تو ہمارے پاس آکر اپنی بیگناہی ثابت کیوں نہیں کرتے۔
دوسری طرف فیصل آباد میں جلسے کی اجازت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت سے ہدایت مانگ لی ہے۔
ادھر فیصل آباد میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جلسے سے پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین خطاب کریں گے ۔ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تحریک کا اعلان کیا جائے گا ۔
پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ جلسے میں شمع رسالتؐ کے تین لاکھ پروانے شرکت کریں گے۔
پاکستان سنی تحریک کے وفد نے بھی سیال شریف میں پیرخواجہ حمیدالدین سے ملاقات کی ۔ وفد نے تحفظ ختم نبوت کے معاملے پر پیر آف سیال کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرائی ۔
مرکزی رہنما شاداب رضا کا کہنا ہے کہ وزیر قانون رانا ثنااللہ کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے ۔ 10دسمبر کو کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔