Thursday, September 19, 2024

دس خودکش بمبار بھارت میں داخل ہو چکے‘ پاکستان نے آگاہ کر دیا

دس خودکش بمبار بھارت میں داخل ہو چکے‘ پاکستان نے آگاہ کر دیا
March 6, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دوول کو دہشت گردوں سے متعلق خفیہ اطلاع فراہم کردی ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے پہلی بار دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بھارت کو خفیہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستان کے اعلیٰ حکام کی بھارتی ہم منصب سے اس سلسلے میں اہم بات چیت ہوئی ہے کہ دس خودکش بمبار ریاست گجرات میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد گجرات کے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔