Thursday, May 2, 2024

دس اکتوبر تک فیصلہ کر لیں گے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، اسد عمر

دس اکتوبر تک فیصلہ کر لیں گے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، اسد عمر
September 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ دس اکتوبر تک فیصلہ کر لیں گے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں۔ نائینٹی ٹو نیوز کے پروگرام بریکنگ  ویوز  ود مالک میں وزیرخزانہ نے کئی اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا یا ۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے گی یا نہیں ۔ اگر جائے گی تو کب ۔ آپشن بھی کھلا رکھا گیا ہے۔ معیشت کمزور ہے ۔ ملک کی معیشت کا کوئی حال نہیں ۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی کہہ دیا کہ ابھی پاکستان کی معیشت کا بائی پاس ہو رہا ہے ۔ جلد لوگ بہتری دیکھیں گے تاہم وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی جانب سے ڈیم بنانے کے مخالف ہیں۔ پروگرام  بریکنگ ویوز ود مالک میں بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے ٹیکس کے حوالے سے بھی اہم پہلو پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ جو ٹیکس نہیں دے گا  اُس کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کے حوالے کہا کہ سب کو عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ گھروں کیلئے بنیادی مسئلہ  زمین ہے ۔  حکومت کے تمام  تمام ٹارگٹس میں سے سب سے اہم  ٹارگٹ گھروں  کی تعمیر کا ہے۔