Friday, April 19, 2024

دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی صورتحال اختیار کر گیا

دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی صورتحال اختیار کر گیا
May 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی صورتحال اختیار کر گیا ہے  دریائے جہلم میں نچلے اور دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی کے ترجمان خالد رانا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی آمد  بہتر  ہزار کیوسک ہےدریا میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد  ننانوے  ہزار کیوسک اور اخراج  ستر  ہزار کیوسک ہے،ڈیم سے اخراج زیادہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کا بہاؤ ایک لاکھ  تئیس  ہزار کیوسک تک جا پہنچا ہے،اسی طرح  دریائے جہلم میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق بارشوں سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھ جائے گا۔