Thursday, April 25, 2024

  دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب ،بیراجوں پر پانی کا دباؤ بدستور جاری

   دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب ،بیراجوں پر پانی کا دباؤ بدستور جاری
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب  بیراجوں پر پانی دباؤ بدستور جاری  ،سیلابی ریلہ سمندر میں داخل ہو  نا شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت پھر بڑھنے لگا جس کے بعد  برف پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا۔ دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہو گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 63 ہزار کیوسک اور اخراج دو لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے واپڈا نے تربیلا ڈیم کو تین فٹ یومیہ بھرنا شروع کر دیا گیا،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 38 ہزار جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 99  ہزار کیوسک ہے اورتونسہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 51 ہزار کیوسک دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرایک لاکھ 24 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے گڈو بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے سمندر میں ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک پانی داخل ہو رہا ہے۔