Saturday, April 27, 2024

دریاوں میں پانی کا بہاوبڑھ گیا !!! دریائے سندھ اور کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب

دریاوں میں پانی کا بہاوبڑھ گیا !!! دریائے سندھ اور کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاو¿ں اورندی نالوں میں پانی کی سطح بلندہوگئی، کئی حفاظتی بندٹوٹ گئے اور سیلابی پانی بستیوں میں داخل ہو گیا۔ دریائے چناب میں ملتان کے قریب ہیڈ محمد واہ پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید گرمی کے بعد بارشیں کیا ہوئیں دریاو¿ں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پرحفاطتی بندبھی ٹوٹنا شروع ہوگئے۔ دریائے چناب پرہیڈ محمد والا پرایک لاکھ اسی ہزارکیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا اورعلاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ملتان کے موضع امروٹ، بیلی، بھکری، سدالی پور، راجہ رام، محمد پورغوٹا اور حماد پور میں پانی سے فصلوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پرکٹاو¿ شدت اختیارکرتا جارہا ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا شاہ والا سپربند کاچار سو فٹ حصہ دریا برد ہوگیا۔ مظفرگڑھ کے علاقے سرکی میں حفاظتی بندٹوٹنے سے دریائے چناب کا پانی درجنوں بستیوں میں داخل ہوگیا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں سمیت گھر اور مویشی شدید متاثرہوئے ،سرکی سمیت کئی بستیوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ صوبہ پنجاب میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر مقامات پر دریا اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں تاہم آئندہ دوتین روزمیں بارشوں سےان دریاو¿ں میں درمیانے اوراونچے درجے کاسیلاب آسکتاہے۔