Wednesday, April 24, 2024

دریاخان : تیزرفتاربس نے رکشہ اور موٹرسائیکل کوکچل ڈالا ، 7 افراد جاں بحق

دریاخان : تیزرفتاربس نے رکشہ اور موٹرسائیکل کوکچل ڈالا ، 7 افراد جاں بحق
March 19, 2017
دریاخان (92نیوز)دریا خان کلورکوٹ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ اور موٹر سائیکل  کو کچل ڈالا جس سے7 افراد جاںبحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کےمطابق دریا خان کلورکوٹ روڈ پر حسن شاہ کے قریب اسلام آباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ اور موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 7 افراد موقع پرجاں بحق ہو گے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا تشویشناک  حالت والے  زخمیوں ک بھکر ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔