Friday, May 3, 2024

  دریائے کابل میں اونچے جبکہ جہلم اور سندھ میں درمیانے درجے کا سیلا ب

   دریائے کابل میں اونچے جبکہ جہلم اور سندھ میں درمیانے درجے کا سیلا ب
July 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دریائے کابل میں اونچے درجے کا  جبکہ دریائے جہلم اور سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 52 ہزار جبکہ دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 1 ہزار 600 کیوسک ہے،چشمہ بیراج پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ 157 کیوسک  جبکہ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 31 ہزار 577 کیوسک ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 61 ہزار 955 کیوسک  اورتریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 685 کیوسک ہے، اسی طرح پنجند کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار کیوسک  اورگدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 24 ہزار 595 کیوسک ہے۔ ارسا ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 38 ہزار 550 کیوسک اورکوٹری بیراج پر پانی کی آمد  ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔