Friday, April 19, 2024

دریائے کابل میں اونچے اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں اونچے اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دریائے کابل میں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت جاری جبکہ دریائے چناب میں نچلے درجے کا ۔ اس وقت مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 87 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے،سکردو میں درجہ حرارت کم ہو نے کہ وجہ سے دریائے سندھ  میں پانی کے بہاؤ میں 25 ہزار کیوسک کمی آئی ہے جبکہ دریائے کابل میں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت جاری ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 80 ہزار کیوسک ہے،دریائے جہلم میں منگلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق  دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک ہے جبکہ 47 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے،سکردو میں درجہ حرارت کم ہو کر 14 سینٹی گریڈ کی سطح پر آگیا ہے۔